جوائنٹ ڈائریکٹر ایسٹ کا پرتعیش عہدہ

62

جوائنٹ ڈائریکٹر لیبر (ایسٹ ڈویژن) میں سید فرخ ہمایوں زیدی کی 20 مئی کو ریٹائرمنٹ کے بعد اس عہدہ پر کسی کی پوسٹنگ نہیں ہوسکی ہے۔ چونکہ ایسٹ ڈویژن لانڈھی، کورنگی، پورٹ قاسم اور نیشنل ہائی وے پر مشتمل پاکستان کا سب سے بڑا ٹیکس دینے والا صنعتی زون ہے اور اس زون سے زیادہ تر غیر ممالک یورپی یونین کو مصنوعات فراہم کی جاتی ہیں۔ لہٰذا اس چمک دمک کو دیکھتے ہوئے محکمہ لیبر سندھ میں اس عہدہ پر پوسٹنگ حاصل کرنے کے لیے متعدد افسران بھاگ دوڑ میں مصروف ہیں۔ جن میں گریڈ 19 کے دو JD ڈبل چارج کے متمنی ہیں اور دو گریڈ 18 کے افسران بھی اس عہدہ پر ایکٹنگ چارج کے متمنی ہیں۔ جبکہ ڈبل چارج اور اعلیٰ عہدہ پر ایکٹنگ چارج کے حوالے سے سپریم کورٹ کے حکم کے تحت پابندی عائد کی گئی ہے۔ اس عہدہ پر پوسٹنگ کے لیے وزیر محنت سندھ کے کوآرڈینیٹر کا کردار فیصلہ کن ثابت ہوسکتا ہے۔