عوام کے دکھوں کا مداوار کرنے کیلئے روز نکلوں گا، وزیر اعلیٰ پنجاب

320

سیالکوٹ: وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ عوام کی خدمت کے لیے روز نکلوں گا، 12 کروڑ کے صوبے میں امن و امان کے لئے پولیس نے تندہی سے فرائض سر انجام دئیے، لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ کی گئی اور گاڑیوں کو جلایا گیا، ان لوگوں نے سپریم کورٹ کے حکم کی بھی پرواہ نہیں کی۔

سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز نے کہا کہ صوبے کے عوام کی خدمت کے لئے روز نکلوں گا، صوبے میں گورنر نہیں کابینہ میں مشکلات کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان جو مرضی کال دیں مجھے اس کی پرواہ نہیں، ہم صرف صوبے کے عوام کی خدمت کریں گے۔

وزیر اعلی پنجاب نے کہا کہ پیٹرول 30 روپے بڑھنا صرف عوام کے لئے ہی مشکل نہیں بلکہ ہمارے دل پر بھی بوجھ ہے کیونکہ پاکستان کی معاشی ساکھ دا پر لگی ہوئی ہے۔