عوام تین وقت کا کھانا بھی پیٹ بھر کر نہیں کھا پارہے،سرفراز اکبر

357

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ملک میں ڈالر کی اونچی ا ڑان اور اس کے باعث ہونے والی مہنگائی و معاشی بحران کی سرتوریادی ایمبسڈر،بورڈ آف ممبر روٹری کلب پلیٹینیم سرفراز اکبر نے شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کو عوام کا سوچتے ہوئے ملکی معیشت کو قابو کرنے اور ڈالر کی اڑان میں کمی لانے پر غور کرنا ہوگا دن بہ دن ڈالر کی قدر میں ہونے والے اضافے کے باعث غریب آدمی اشیاء خور ونوش سے محروم ہوتا جارہا ہے عوام تین وقت کا کھانا بھی پیٹ بھر کر نہیں کھا پارہے ہیں اس موقع پر سرفراز اکبر کا کہنا تھا کہ مخیر حضرات ایسے لوگوں کی مالی معاونت کریں جو تین وقت کا کھانا بھی پیٹ بھر کے کھانے سے قاصر ہیں جبکہ سرفراز اکبر کا مزید کہنا تھا کہ اس مشکل وقت میں پاکستانیوں کو ایک دوسرے کا ساتھ دینا چاہیے اور حکومت کو ایک اچھی حکمت عملی اپناتے ہوئے ڈالر کی اڑان کو واپس نیچے لانا چاہیے تاکہ عوام کے سر سے مہنگائی کا بوجھ اتر سکے۔