یوریا کھاد کی فروخت اپریل میں 45 فیصد اضافہ

136

اسلام آباد (اے پی پی):عارف حبیب لمیٹڈ (اے ایچ ایل) کی جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یوریا کھاد کی فروخت اپریل 2022 میں 45 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ عارف حبیب لمیٹڈ (اے ایچ ایل) کی تجزیاتی رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال اپریل 2021 کے دوران فروخت کا حجم 3 لاکھ 9 ہزار ٹ رہا تھا تاہم سال رواں کے اپریل میں یوریا کھاد کی فروخت کا حجم 4 لاکھ 48 ہزار ٹن تک بڑھ گیا۔ اس طرح اپریل 2021 کے مقابلہ میں اپریل 2022 کے دوران یوریا کھاد کی مقامی فروخت میں ایک لاکھ 39 ہزار ٹن یعنی 45 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اس دوران فاطمہ فرٹیلائزرز کمپنی اور فوجی فرٹیلائیزین قاسم لمیٹڈ کی فروخت میں 32 فیصد جبکہ اینگرو فرٹیلائیزرز کی سیلز میں 33 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اس دوران ڈی اے پی کھاد کی فروخت میں بھی 59 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ مزید برآں اپریل 2022 کے اختتام تک مقامی صنعت کے پاس 3 لاکھ 9 ہزار ٹن یوریا جبکہ ڈی اے پی کھاد کا 3 لاکھ 36 ہزار ٹن ا سٹاک موجود تھا۔