الائیڈ بینک کے ریٹائرڈ ملازمین کی داد رسی کی جائے

191

الائیڈ بینک ریٹائرڈ ایمپلائز ایکشن کمیٹی (سندھ) کے زیر اہتمام منعقدہ عید ملن پارٹی میں بینک کے ریٹائرڈ ملازمین نے شرکت کی اور متفقہ طور پر اس عزم کا اظہار کیا کہ بینک کے مالکان اور انتظامیہ جتنی چالبازیاں اختیار کر یں فتح حق کی ہوگی اور ریٹائرڈ ملازمین کو ان کا حق مل کر رہے گا۔ عید ملن میں شریک بینک کے سینئر ترین سابق ایگزیکٹو اختر علی خان نے مہمان خاص کے طور پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ABREWA اور ABREAC دونوں پلیٹ فارم بہت متحرک ہیں اور ان گروپوں کے ذمہ داران بہت جاں فشانی سے ریٹائرڈ ملازمین کے حق کے لیے جدوجہد میں مصروف ہیں۔ ان کی کاوشیں قابل تحسین ہیں۔ الائیڈ بینک ریٹائرڈ ایمپلائیز ایکشن کمیٹی کی طرف سے ارشاد احمد قریشی، سید بچل شاہ، مسرور احمد مسرور، اختیار امام، عبدالحمید، غلام محمد سومرو، نفیس احمد، فریدہ خان اور شاداں سید نے اپنی تقاریر میں اس عزم کا اظہار کیا کہ سب مل کر اپنے جائز حقوق متحد کوششیں جاری رکھیں گے اور سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں قانون شکن اور عدالتی فیصلوں کا احترام نہ کرنے والوں کو اس بات پر مجبور کردیں گے کہ وہ ریٹائرڈ ملازمین کو ان کا حق دینے میں دیر نہ کریں اور اللہ کی پکڑ سے ڈریں۔ABREAC کے رہمناؤں کا کہنا تھا کہ بینک مالکان اور انتظامیہ مختلف طریقوں سے ریٹا یرڈ ملا ز مین کو بیوقوف بنانے کے لیے چالبازیوں میں مصروف ہیں لیکن ریٹائرڈ ملازمین جاگ رہے ہیں، وہ اچھے برے کی خوب تمیز رکھتے ہیں۔ بینک انتظامیہ کی طرف سے پنشنروں کو آفر لیٹر بھیجے جارہے ہیں جو ایک ڈرامہ ہے د یکھتے ہیں کہ اور کتنا عرصہ بیواؤں اور بیمارو لاچار پنشنروں کی دولت پر عیاشی کرتے ہیں۔الائیڈ بینک کے سابق ایگزیکٹو عارف منصور، مرزا انور حسین، محمود جعفری، سید سلیم کے علاوہ مندرجہ ذیل ریٹائرڈ ملازمین نے بھی شرکت کی۔ رحمت اللہ لاسی، عبدالحمید، نویدالحق، خالد عثمان، مسرت علی، اقبال کریم، حامد سعید رضوی، محمد علی پلیجو، سعید قاضی، مراد پیرزادہ، شاہ نوا زعالم، چودھری افضل، فخرالزماں، ریحان احمد، مشکور عالم، کمال عباس، سید خالد جعفری منصور علوی، محمد سلیم، سید محمد سلیم، اعجاز علی شاہ، محمد نور بروہی، احمد، شگفتہ رضوان، سید سلا مت علی خان، ذوالفقار شاہ۔ عید ملن کے شرکاء نے سپریم کورٹ اور پریس کلب کے سامنے مظاہرہ کرنے کے سلسلے میں حکمت عملی ترتیب دی ہے۔