سیسی میں کرپشن کا خاتمہ کیا جائے‘ نوشاد اختر

189

سیسی ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے چیئرمین نوشاد اختر نے کہا کہ سندھ ایمپلائز سوشل سیکورٹی میں مزدوروں کی حقیقی نمائندگی نہیں ہے سعید غنی کے کوآرڈینیٹر محمد خان ابڑو سمیت کئی ممبران غیرقانونی طور سیسی میں مزدوروں کے نمائندے کے طور پر مسلسل نامزد ہورہے ہیں۔ گزشتہ چند سالوں میں سیسی میں کرپشن اپنی انتہا پر پہنچ چکی ہے۔ سیسی میں اس وقت میڈیکل سمیت دیگر پروجیکٹ میں اربوں روپے کی کرپشن ہورہی ہے۔ نیب سمیت دیگر اداروں کو اس پر ایکشن لینا چاہیے۔ دوسری جانب سندھ ہائی کورٹ کے احکامات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ادارے میں غیرقانونی بھرتیاں کی جارہی ہیں۔