فی تولہ سونا1لاکھ 35ہزار300روپے ہو گیا

395

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) عالمی مارکیٹ میں 28 ڈالر کی کمی سے فی اونس سونا 1818ڈالر ہو گیا جس کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونا سستا ہو گیا ۔آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق جمعہ کو ملکی صرافہ مارکیٹوں میں700روپے کی کمی سے فی تولہ سونا 1 لاکھ 35ہزار300روپے ہو گیا جبکہ 600 روپے کی کمی سے دس گرام سونے کی قیمت 1 لاکھ 15 ہزار998روپے پر آ گئی ۔