کیونیٹ کی مختلف اداروں کے ساتھ شراکت داری

169

کراچی (اسٹاف رپورٹر)بین الاقوامی ای کامرس سے چلنے والی ڈائریکٹ سیلنگ کمپنی کیو نیٹ(QNET) تیس سے زیادہ ممالک میں این جی اوز، غیر منافع بخش اداروں اور مختلف دیگر شراکت داروں کے ساتھ شراکت داری کے ذریعے ایک بار پھر کمزور اور محروم طبقوں کو واپس لوٹانے اور مدد کرنے کے لیے کام کررہی ہے۔عالمی وبائی مرض نے دنیا بھر میں کروڑوں لوگوں کی زندگیوں کو درہم برہم کر دیا۔ کیو نیٹ طویل لاک ڈاؤن اور سفری پابندیوں کے بعد بحالی کے لیے راہ بنانے اور ایک امید افزا روشن مستقبل کے لیے پرعزم ہے جس کی وجہ سے دنیا بھر میں وسیع اقتصادی اور سماجی چیلنجز پیدا ہوئے ہیں۔کیو نیٹ نے وسطی ایشیاء، مشرق وسطی، سب صحارا افریقا، شمالی افریقا اور جنوب مشرقی ایشیاء میں ضرورت مند طبقوں اور افراد کی مدد کے لیے آگے بڑھ کر رمضان کی روح کو اپنانے کے لیے ملازمین، تقسیم کاروں اور شراکت داروں کے اپنے وسیع عالمی نیٹ ورک کو استعمال کیا۔الجزائر میں کیو نیٹ نے ایس او ایس چلڈرن ویلج کے زیراہتمام چلڈرن ہوم میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا۔ بچوں کو افطار کے لیے غذائیت سے بھرپور خوراک فراہم کی گئی، اس کے ساتھ یہ شام تفریح اور قہقہوں سے بھرپور تھی۔کیو نیٹ کی چیف ایگزیکٹو آفیسر مالو کالوزا نے کہا کہ’’ ہم سمجھتے ہیں کہ اگر کوئی بھی مثبت تبدیلی لانی ہے تو اس کا آغاز ہمیں خود سے کرنا ہے۔