جی ڈی اے کا قومی اسمبلی سے مستعفی نہ ہونے کا اعلان

471

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کی اتحادی جماعت جی ڈی اے نے پی ٹی آئی کے برعکس قومی اسمبلی سے مستعفی نہ ہونے کا اعلان کیا ہے، پی ٹی آئی کی اتحادی جماعت جی ڈی اے نے قومی اسمبلی سے مستعفی نہ ہونے کا اعلان کیا ہے اس حوالے سے جی ڈی اے کی ایم این نے سائرہ بانو نے میڈیا سے گفتگو کی ہے۔

سائرہ بانو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جی ڈی اے کے تین اراکین قومی اسمبلی ڈاکٹر فہمیدہ مرزا، غوث بخش مہر اور میں یعنی سائرہ بانو ہیں اور ہم تینوں اسمبلی سے استعفی نہیں دینگے۔انہوں نے کہا کہ یہ پارٹی کا فیصلہ اور ہم آئین کی پاسداری کرتے ہوئے اسمبلی میں بیٹھیں گے۔واضح رہے کہ اس سے قبل پی ٹی آئی نے قومی اسمبلی سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا۔

قومی اسمبلی کا اجلاس شروع ہونے کے کچھ دیر بعد ہی پی ٹی آئی کی جانب سے وزارت عظمی کے امیدوار شاہ محمود قریشی نے وزارت عظمی کے انتخاب کے بائیکاٹ کا اعلان کیا اور اس کے فوری بعد تمام اراکین قومی اسمبلی ایوان سے واک آوٹ کرگئے۔