جماعت اسلامی سندھ کے امیر محمد حسین محنتی12 اپریل کو بدین پہنچیں گے

91

 

بدین (نمائندہ جسارت) جماعت اسلامی سندھ کے امیر محمد حسین محنتی 12 اپریل کو بدین پہنچیں گے۔ یوم باب الاسلام کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کریں گے۔ دارالعلوم جامعہ کوثر کی نئی تعمیر ہونے والی جامع مسجد کا افتتاح کریں گے اور تدریسی بلاک کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ ضلع بدین کے امیر سیدعلی مردان شاہ ودیگر ذمے داران ان کے ہمراہ ہوںگے ۔