جیکب آباد پولیس کی کارروائی،2 ملزمان گرفتار ،مضر صحت گٹکے برآمد

61

جیکب آباد (نمائندہ جسارت)جیکب آباد پولیس کی کارروائی ،مضر صحت گٹکے کے 50 پیکٹس سمیت دو ملزمان گرفتار ،تین موٹر سائیکلیں بھی برآمد کرنے کا دعویٰ ،دو الگ مقدمات درج۔ جیکب آباد کی سول لائن پولیس نے دو مختلف مقامات پر کارروائیوں میںدو ملزمان اسرار جکھرانی ،محمد اسحاق عرف اشو بھنگر کو گرفتار کرکے پچاس پیکٹ 8کلو گرام مضر صحت گٹکا برآمد کر لیا گیا ہے۔ پولیس نے تفتیش کے دوران ملزمان سے تین موٹر سائیکلیں بھی برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔واقعے کے دو الگ الگ مقدمات در ج کیے گئے ہیں۔