جیکب آباد:نوجوانوں کا پولیس میں آفر آرڈر نہ ملنے کیخلاف احتجاج

241

جیکب آباد (نمائندہ جسارت)جیکب آباد کے نوجوانوں شفقت علی ابڑو ،وقار لاشاری ،نور احمد کٹوہر ،پرویز احمد ،عذیر علی اور دیگر نے محکمہ پولیس میں آفر آرڈر نہ ملنے کے خلاف شہید اللہ بخش پارک سے احتجاجی جلوس نکال کر ڈی سی چوک پر دھرنا دیا اور تپتی دھو پ میںسخت نعرے بازی کی۔ مظاہرین نے الزام لگایا کہ محکمہ پولیس میں سفارشی بھرتیاں کی جا رہی ہیںجبکہ ٹیسٹ پاس کرنے کے باوجود ہمیں نظر انداز کیا گیا ہے کل 965 آسامیوں پر 752 امیدوار پاس ہوئے 211 آسامی خالی رہ گئی،پی ٹی ایس شرائط کے تحت 60 مارکس لیے ہیں ٹیسٹ میں اس کے باوجود حق سے محروم ہیںجیکب آبادکی 72 آسامیاں ہیںہمیں ایک بھی نہیں ملی جو زیادتی ہے ہمیں حق دیا جائے بے روزگار ہیںٹیسٹ پاس کرنے کے باوجود نوکری سے محروم کیا گیا ہے انصاف کیا جائے۔