فلسطینیوں کی اسرائیلی پولیس کے ساتھ جھڑپیں، متعدد زخمی، دس افراد گرفتار

200

مقبوضہ بیت المقدس: مقبوضہ بیت المقدس کے مشرقی حصے میں القدیمہ ٹان میں اسرائیلی پولیس اور فلسطینیوں کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔ اس کے نتیجے میں 10 افراد زخمی ہو گئے اور 10 گرفتار کر لیے گئے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق یہ بات پولیس اور طبی اہل کاروں نے بتائی۔ 

میڈیارپورٹس کے مطابق باب العامود کے علاقے میں سیکورٹی فورسز پر دھماکا خیز مواد پھینکا گیا جس کے جواب میں آنسو گیس اور سانڈ بم استعمال کیئے گئے۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب فلسطینیوں کی ایک بڑی تعداد رات کی نماز کے بعد اکٹھے ہوئے تھے۔ اسرائیلی پولیس کا کہنا تھا کہ اس نے ہنگامہ آرائی اور پولیس اہل کاروں پر حملے کے الزام میں 10 افراد کو گرفتار کر لیا۔ 

ادھر فلسطینی ہلال احمر کے مطابق جھڑپوں میں 11 افراد زخمی ہو گئے۔اس سے قبل اتوار کی دوپہر اسرائیلی وزیر خارجہ یائر لیپڈ نے مذکورہ مقام کا دورہ کیا اور وہاں کے پہرے پر تعینات پولیس فورس سے ملاقات بھی کی۔