ذخیرہ اندوزی کرنے والے اللہ کے عذاب کو دعوت نہ دیں،سید سکندر شاہ

104

ٹنڈوالٰہیار(نمائندہ جسارت)پاکستان راہ حق پارٹی کے صوبائی رہنما سید سکندر شاہ نے کہا ہے کہ ماہ صیام رحمتوں اور برکتوں کا مہینہ ہے ،روزہ تزکیہ نفس اور صبر وبرداشت کا درس دیتا ہے، ذخیرہ اندوزی کرنے والے اللہ کے عذاب کو دعوت نہ دیں ،رمضان المبارک کے مقدس مہینہ میں پھل وفروٹ اور سبزیوں کی قیمتوں میں خود ساختہ اضافہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے، کارکنان عوام کے مسائل حل کرنے کے لیے آگے بڑھ کرکام کریں ،ظلم کے سیاہ بادل ہٹانے اور روشن مستقبل کے لیے اخوت وبھائی چارگی کو فروغ دینا ہوگا،عوام کو جب بنیادی حقوق نہیں ملیں گے تو عوام سڑکوں پر مجبور ہوکر نکلیں گے۔