سکھر:آتشزدگی واقعہ،کئی گھر خاکستر مکین کھلے آسمان تلے بیٹھنے پر مجبور

146

 

سکھر(نمائندہ جسارت)پرانہ سکھر میں آتشزدگی کے واقعہ میں آگ نے کئی گھروں کو اپنی لپیٹ میں لے کر جلا کر خاکستر کردیا، گھروں جھگیوں میں رکھا قیمتی سامان خاکستر ہو گیا۔ ذرائع کے مطابق پرانہ سکھر کے علاقے وسپور محلہ میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ بھرک اُٹھی،جس سے کئی مکانات آگ کی لپیٹ میں آ گئے، آگ نے کئی مکانوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ، گھروں میں پھنسے ہوئے خواتین اور بچوں نے بمشکل نکل کر جان بچائی، فائر برگیڈ کا عملہ ، رینجرز پولیس کے اہلکار پہنچ گئے، جبکہ آگ پر قابو پالیا گیا، گھروں جھگیوں کے مکین کھلے آسمان تلے بیٹھے ہیں۔