حیدرآباد:سندھ گریجویٹس ایسوسی ایشن کا اظہارِ تعزیت

201

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)سندھ گریجویٹس ایسوسی ایشن حیدرآباد برانچ کے صدر سکندر علی بھرگڑی، نائب صدر سیرت شاہینہ جنرل سیکرٹری راحیل احمد جوکھیو، فنانس سیکرٹری لالہ عبد الحلیم شیخ، انفارمیشن سیکرٹری سریش کمار، ممبران منیجمنٹ کمیٹی محمد ابراہیم شیخ، عبد الغفار ابڑو، فیاض قاضی، غلام شبیر میمن اور دیگر نے ڈویژنل کمشنر حیدرآباد ندیم الرحمن میمن کے بھائی کونسل جنرل لانس اینجلس عبدالجبار میمن کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اپنے تعزیتی بیان میں مرحوم کے بھائی ڈویژنل کمشنر حیدرآباد سے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ مرحوم کی مغفرت اور درجات بلند فرمائے۔