بابر اعظم نے محمد یوسف اور ہاشم آملہ کو پیچھے چھوڑ دیا

374

 لاہور: بابر اعظم پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ سنچری بنانے والے دوسرے بیٹر بن گئے۔ بابر اعظم نے کیریئر کی 16 ویں سنچری اسکور کرکے محمد یوسف کو پیچھے چھوڑ دیا۔ 

فہرست میں پہلے نمبر پر 20 سنچریاں بنانے والے سعید انور ہیں۔بابر اعظم نے کیریئر کی 84 ویں اننگز میں 16 ویں سنچری کرکے ایک اور ریکارڈ اپنے نام کیا۔ بابر اعظم نے کم سے کم اننگز میں 16 سنچریاں بنانے کا ریکارڈ بھی بنالیا۔ 

پاکستانی کپتان سے قبل یہ اعزاز 94 اننگز میں 16 سنچریاں کرنے والے ہاشم آملہ کے پاس تھا۔ بابر اعظم نے اپنے کیریئر کی 19.04 فیصد اننگز میں سنچریاں اسکور کی ہیں، پاکستان کے کپتان سب سے زیادہ سنچری بنانے کی اوسط میں بھی سرفہرست ہیں۔ بابر اعظم بطور کپتان پانچ ون ڈے سنچری بنانے والے پہلے پاکستانی بھی بن گئے ہیں۔