آہ! میرے بابا

209

مجھے یا د ہے بابا (شرافت علی مرحوم) جب میں اور آپ روانہ ساتھ دفتر جایا کرتے تھے۔ اور راستہ بھر آپ سے گفتگو ہوتی تھی۔ میں نے اپنی زندگی کے 10 سال آپ کی شاگری میں گزارے۔ اور ا س بات پر فخر محسوس کرتا ہوں کے میں نے اپنی عملی زندگی میں آپ کی جدوجہد کا راستہ اختیار کیا۔ میری سیاسی و سماجی تربیت میں آپ کا بہت بڑا کردار ہے۔ آج آپ ظاہری طور پر ہمارے درمیان موجود نہیں لیکن دن کا شاید ہی کوئی ایسا لمحہ ہوتا ہوگا جب میں آپ کو یاد نہ کر تا ہوں۔ مجھے محسوس ہوتا ہے
کہ آپ ہر لمحہ میرے ساتھ ہیں۔ اس بات کا بھی کامل یقین ہے کہ آپ بہت اچھی جگہ پر ہیں اور دنیا میں طویل بیماری کی صورت میں جو تکالیف برداشت کیں ان سے آزاد ہیں۔ میں یہ عہد کرتا ہوں کہ آپ کی جدوجہد جاری رہے گی اور ہمارا یہ روحانی رشتہ مظبوط سے مظبوط تر ہوگا اور آپ اسی طرح میری رہنمائی کرتے رہیں گے۔