رمضان المبارک سے قبل رواں ماہ کے دوران مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں اضافہ 

516

فیصل آباد: رمضان المبارک سے قبل رواں ماہ کے دوران مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں برائلر مرغی کا گوشت 37روپے اضافے کے بعد385روپے سے بڑھ کر422روپے فی کلو تک جاپہنچا ہے۔ دکانداروں نے مرغی کی قیمتوں میں اضافے کا ذمے دار پولٹری فارمرز کو قرار دے دیا۔آج مارکیٹ میں مرغی کا گوشت 422روپے فی کلو کے لگ بھگ فروخت ہورہاہے جبکہ ایک روز پہلے برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت 385روپے تھی اورایک ہی روز بعد فی کلو قیمت میں 37روپے کے لگ بھگ اضافہ کردیاگیا ہے

جبکہ پرچون میں زندہ برائلر مرغی 291روپے فی کلو میں فروخت کی جارہی ہے جس کی قیمت گزشتہ دنوں 273روپے فی کلو تھی تاہم فارمی انڈوں کی قیمت برقرار ہے اور فی درجن 125روپے میں فروخت کئے جارہے ہیں،برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں ہوش ربا اضافے پر شہری سراپا احتجاج ہیں اور اس کا ذمہ دار حکومت کو ٹھہرا رہے ہیں ،شہریوں کا مطالبہ ہے کہ حکومت مہنگائی کے ذمہ داروں کو فوری طور پر قانون کی گرفت میں لائے۔