مسلح افراد کی فائرنگ میں 19سالہ نوجوان قتل

462
مسلح افراد کی فائرنگ میں 19سالہ نوجوان قتل

 ڈیرہ اسماعیل خان: تھانہ کلاچی کی حدود محلہ پتی خیل میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے19سالہ نوجوان کو قتل کردیا، مقتول کے خالہ زاد بھائی کی رپورٹ پر نامعلوم ملزمان کیخلاف قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ کلاچی میں عرفان اللہ ولد عنایت اللہ قوم پتی خیل سکنہ محلہ پتی خیل نے قتل کی دفعہ کے تحت رپورٹ درج کرائی ہے کہ میں اپنے گھر میں موجود تھا کہ فائرنگ کی آواز سن کر باہر نکلا تو اپنے خالہ زاد بھائی 19سالہ رحمت خان ولد عالمگیر کو خون میں لت پت پایا جو ہسپتال لے جاتے ہوئے راستے میں ہی دم توڑگیا۔

تھانہ کلاچی پولیس نے مقتول کے خالہ زاد بھائی کی رپورٹ پر نامعلوم ملزمان کیخلاف قتل کی دفعہ کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔ مدعی کے مطابق انکی کسی سے کوئی دشمنی نہیں ہے۔