حیسکو کو 750 میگاواٹ بجلی کی ضرورت ہے،سی ای او

290

حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) حیسکو چیف ایگزیکٹو آفیسر نور احمد سومرو نے ریڈیو پاکستان حیدرآباد کے پروگرام سندھ سرہان میں عوامی شکایات سنیں۔ عوام نے اپنی شکایات اور درپیش مسائل درج کرائے، 13 شکایات سنیں گئیں جس میں 6 شکایات لوڈ شیڈنگ، 4 ڈٹیکشن اور 3 عدد نیوبجلی کنکشن کی تھیں، شکایات متعلقہ افسران کو بھیج کر ہدایات دے دی گئیں کہ جلد ان شکایات کو مروجہ قانون کے مطابق حل کر کے رپورٹ دیں۔ حیسکو چیف نے بتایا کہ پورے حیسکو ریجن میں کھلی کچہریوں کا سلسلہ بھی جاری ہے، حیسکو کو اس وقت 750 میگاواٹ بجلی کی ضرورت ہے ،کمی بالکل نہیں ہے اور AT&C پالیسی کے تحت لوڈ شیڈنگ کا شیڈول ہر ایک فیڈر پر الگ الگ ہے، ڈٹیکشن ہمیشہ بجلی چوری کرنے والے صارف پر چارج ہوتا ہے۔ حیسکو چیف نے بتایا کہ عوام کے لیے کسٹمر کیئر سینٹر قائم کیے گئے ہیں اور ہر ڈویژن، سب ڈویژن میں مزید کمپلین سینٹرز کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے۔ عوام ہمیشہ آن لائن ویب سائٹ کے ذریعے نیو بجلی کنکشن کا درخواست فارم جمع کرائیں تاکہ مروجہ قانون کہ تحت جلد سے جلد بجلی کنکشن حاصل کر سکیں۔ عوام سے اپیل ہے کہ بجلی قانونی طریقے سے استعمال کریں، غیر قانونی بجلی کے استعمال سے گریز کریں، بجلی کے بل بروقت ادا کریں تاکہ بہتر سے بہتریں بجلی کی فراہمی مہیا ہو سکے۔