ٹنڈوالٰہیار:نامعلوم مسلح افراد مسافر کوچ لوٹ کر فرار

392

ٹنڈوالٰہیار(نمائندہ جسارت)نامعلوم مسلح افراد مسافر کوچ کو لوٹ کر فرار ہو گئے۔گزشتہ شب میر پور خاص سے کراچی کے لیے جانے والی اعوان کوچ میں 5 نامعلوم مسلح افراد میر پور خاص سے ٹکٹ لے کر چڑھے اور ٹول پلازہ کراس ہوتے ہی مسلح افراد نے اسلحہ کے زور پر مسافروں کو یرغمال بناکر لوٹ مار کرتے رہے اور راہو کی تھانے کی حد میں اُتر کر فرار ہو گئے۔