عمران خان ذہنی مریض بن چکے ہیں ،علامہ راشد محمود سومرو

144

سکھر (نمائندہ جسارت)جے یو آئی سندھ کے سیکرٹری جنرل علامہ راشد محمود سومرو کا وزیر اعظم عمران خان کے بیان پر ردعمل، ایک بیان میں انہوںنے کہا ہے کہ عمران خان ذہنی مریض وبوکھلاہٹ کا شکار ہو چکے ہیں، کراچی میں اس کی چیخیں نکل گئی ہیں ،کسی مائی کے لال میں ہمت ہے تو مولانا کو جیل میں ڈال کے دکھائے ملک تمہارے لیے افغانستان بنا دیں گے۔ انہوںنے مزید کہا کہ مولانا فضل الرحمن عالم دین ہیں، عمران خان کے مولانا نہ کہنے سے کوئی فرق نہیں پڑتا ،وز اعظم اپنی زبان کو لگام دیں، کارکنوں کو حکم دیا تو سندھ میں گھسیٹ لیں گے ،مولانا فضل الرحمن کیخلاف مسلسل گندی زبان استعمال کرنا ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے ، وزیر اعظم کیخلاف عدم اعتماد کی تحریک پیش کرنے کے بعد عمران خان کی یہ حالت ہے۔