ڈگری: اینٹوں کے بھٹے پر کام کرنے والے مزدورکے گھر چوری

79

ڈگری(نمائندہ جسارت)اللہ آباد کالونی کے چوہان محلے میں گزشتہ رات 3 نامعلوم مسلح افراد نے اینٹوں کے بھٹے پر مزدوری کرنے والے رانجھو چوہان کے گھر میں داخل ہو گئے ۔کمرے کا دروازہ توڑ کر اہل خانہ کو رسیوں سے باندھ کر اسلحے کے زور پر گھر میں موجود 4 لاکھ سے زائد رقم کے چاندی اور طلائی زیورات ہونڈا موٹر سائیکل لے کر فرار ہوگئے۔متاثرہ شخص نے بتایا کہ میں اینٹوں کے بھٹے پر مزدروی کرکے اپنے بچوں کا گزر بسر کرتا ہوں، بچیوں کے جہیز کے لیے سونے اور چاندی کے زیورات اور کچھ رقم جمع کی تھی جو مسلح افراد لوٹ کر لے گئے۔رانجھو چوہان نے بتایا کہ مسلح افراد جاتے جاتے مجھے دھمکیاں دے گئے کہ اگر تم نے پولیس یا کسی کو بھی کچھ بتایا تو تمہیں جان سے مار دیں گے۔انہوں نے آئی جی سندھ، ڈی آئی جی میرپورخاص اور دیگر متعلقہ ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ مجھے اور میرے اہل خانہ کو تحفظ فراہم کرکے انصاف فراہم کیا جائے۔