عدالتی کارروائی کی رپورٹنگ پر پابندی کااقدام سندھ ہائیکورٹ میں بھی چیلنج

300
reporting of court

کراچی: پیمرا کی جانب سے کورٹ رپورٹنگ پر پابندی کے اقدام کو پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس نے سندھ ہائیکورٹ میں بھی چیلنج کر دیا۔

سندھ ہائی کورٹ سکھر بینچ میں پی ایف یو جے کی جانب سے درخواست دائر کی گئی، پی ایف یو جے سکھر پریس کلب، سکھر یونین آف جرنلسٹس اور کورٹ رپورٹرز ایسوسی ایشن کی جانب سے بیرسٹر خان عبدالغفار خان کی معرفت سے سندھ ہائی ہائیکورٹ سکھر بینچ میں پیمرا نوٹیفکیشن کے خلاف درخواست دائر کی گئی ہے۔

بیرسٹر خان عبدالغفار خان کے مطابق درخواست میں پیمرا، وفاقی حکومت اور سیکرٹری اطلاعات کو فریق بنایا گیا ہے، درخواست گزاروں نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ پیمرا کی جانب سے کورٹ رپورٹنگ کے حوالے سے 21 مئی کو جاری ہونے والا نوٹیفکیشن غیرقانونی ہے۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا پیمرا کا جاری نوٹیفکیشن آئین کے آرٹیکل 19 اور 19 اے کی خلاف ورزی ہے، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ پیمرا کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیا جائے۔