ٹنڈوالٰہیار،چوری لانڈری کی دکان کا تالہ توڑ کر کپڑے لے اڑے

98

ٹنڈوالٰہیار(نمائندہ جسارت)ٹنڈوالٰہیار کے مین دل سے نامعلوم چور رات کی تاریخی میں سید نور شاہ جیلانی کی لانڈری کی دکان کے تالے توڑ کر ہزاروں روپے کے کسٹمرز کے کپڑے اور قیمتی سامان چوری کر کے فرارہونے میں کامیاب۔ تفصیلات کے مطابق ٹنڈوالہیار میں بڑھتی ہوئی ڈکیتی، چوری کی وارداتوں میں کمی نا آسکی گزشتہ روز مددگار پولیس سینٹر کے قر یب اور شہر کے مین دل لیاقت گیت کے ساتھ موجود نور احمد جیلانی کی لانڈری کی دکان کے تالے توڑ کر ہزاروں روپے کے کسٹمرز کے کپڑے اور قیمتی سامان چوری کر کے فرارہونے میں کامیاب ہو گئے۔ اس موقعے پر دکاندار نے میڈ یا سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ ایس ایس پی ٹنڈوالہیار ان کرمنل افراد کے خلاف کارروائی کی جائے تاکہ ٹنڈوالہیار کا امن و امان بحال ہوسکے۔ انہوں نے ایس ایس پی ٹنڈوالہیار سے مطالبہ کیا کہ میری دکان سے چوری کیا گیا سامان برآمد کرواکردیا جائے اور ہم دکان داروں کو تحفظ فراہم کیا جائے۔