کھڈرو:پیر پاگارا کی سالگرہ سماجی شخصیات کی بھرپور شرکت

297

کھڈرو(نمائندہ جسارت) ولیج فقیر دھنی بخش ماری میں موجودہ پیر سائیں پاگارا حروں کے روحانی پیشوا صبغت اللہ شاہ راشدی کی 66 ویں سالگرہ کے موقع پروقار تقریب سجائی گئی۔ تقریب میں حر جماعت کے رہنمائوں خلیفہ غلام حیدر انڑ، ڈاکٹر عبداللہ منگریو، انجینئر فقیر عبدالباسط مسلم لیگ فنگشنل کھڈرو کے صدر فقیر غلام حسین ملک، فنکشنل کے رہنما فقیر لیاقت علی ملک، متحدہ رہنما ملک یاسین ملک ،حاجی ملک ندیم حامد رضا ملک ، سمیت مختلف سیاسی و سماجی رہنماوْں نے شرکت کی اور سالگرہ کا کیک بھی کاٹا ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے پیر صاحب کی دینی اور روحانی خدمات کا تذکرہ کیا اور ان کی خدمات پر خراجِ تحسین پیش کیا۔