کندھکوٹ، پیرامیڈکل اسٹاف کا احتجاج جاری، مطالبات منظور کرنے کی اپیل

207

کندھکوٹ(نمائندہ جسارت)کندھ کوٹ/ پیرا میڈیکل اسٹاف کا آج چودویں روز بھی اپنے جائز مطالبات کے لیے احتجاج۔ محکمہ صحت کے عملداروں نے او پی ڈی کا بائیکاٹ کر کے اسپتال کے گیٹ کے سامنے احتجاجی دھرنا دے دیا۔ رسک الاؤنس ٹائم اسکیل اور دیگر مطالبات منظور کیے جائیں پیرا میڈیکل اسٹاف کے ملازمین کا مطالبہ۔ اس موقع پر صدر علی حسن قنبرانی نے کہا کہ ہمارے احتجاج کے باوجود بھی انتظامیہ نوٹس لینے کو تیار نہیں۔ صوبائی رہنما محمد نواز سمیجو۔اگر جائز مطالبات سندھ حکومت نے آج تک نہیں مانے تو کل 22 فروری سندھ بھر میں پیرا میڈیکل کی جانب سے کراچی سی ایم ہائوس آگے دھرنا دیں گے، اگر کچھ بھی ہوا تو اس کی زمیندار سندھ حکومت ہو گی۔