خیرپور: بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف آپریشن

287

خیرپور(پ ر)محکمہ سیپکو خیرپور فرید پٹھان کے حکم پر سب ڈویژن لقمان کے مختلف علاقوں جانوری گوٹھ، عیسائی محلہ، شیشم کالونی ،آفیسر کالونی اور دیگر علاقوں میں بجلی چوروں اور نادہندگان کیخلاف بڑے پیمانے پر آپریشن کیا گیا،آپریشن میں ایل ایس سپیکو لقمان تاشفین پٹھان نے دیگر سپیکو اہلکاروں ارشد علی ،علی نواز سمنگ ،سومر خان شنبانی سمیت سیپکو کی اسپیشل فورس نے حصہ لیا۔عملے نے آپریشن کرتے ہوئے سیکڑوں غیر قانونی کنکشن منقطع کرکے تاریں اپنی تحویل میں لے کر نذر آتش کردی جبکہ بقایاجات کی ادائیگی نہ کرنے والے درجنوں صارفین کے کنکشن منطقع کردیے۔اس موقع پر ایل ایس سپیکو لقمان تاشفین پٹھان اور سومرعلی شنبانی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ سیپکو کے اعلی افسران کے حکم پر بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف آپریشن کیا گیا ہے جس کے دوران سیکڑوں کی تعداد میں غیر قانونی کنکشن منقطع کرکے تاریں نذر آتش کی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بجلی چوروں کے خلاف آپریشن جاری رہے گا بجلی چوری میں ملوث افراد کیخلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔