موٹرسائیکل اورٹریکٹر میں تصادم، نوجوان جاں بحق ، 3افراد زخمی 

153

 فیصل آباد:تھانہ فیڈمک کے علاقہ ساہیانوالہ پُل کے قریب موٹرسائیکل اورٹریکٹر کے تصادم میںایک نوجوان جاں بحق اور3زخمی ہوگئے جنہیں طبی امدادکے لئے ہسپتال منتقل کردیاگیا۔

ریسکیوذرائع کے مطابق 21سالہ حسنین رﺅف،20سالہ فرحت سرفراز اور20سالہ جنیداکرم موٹرسائیکل پرجارہے تھے اس دوران رانگ سائیڈسے آنے والے ٹریکٹرکی ٹکرلگنے سے حسنین رﺅف موقع پرہی جاں بحق اوردوسرے تینوں زخمی ہوگئے جن کی حالت خطرے سے باہربتائی جاتی ہے۔تھانہ فیڈمک سے اے ایس آئی ناصرحسین نے قانونی کارروائی کے بعدنعش ورثاکے سپردجبکہ ٹریکٹرڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔