سونے کی فی تولہ قیمت میں550روپے کمی

183

کراچی(کامرس رپورٹر) عالمی مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کی فی اونس قیمت میں33ڈالرز کی نمایاںکمی ہوئی اور سونے کی فی اونس قیمت 1812 ڈالرز کی سطح پر ریکارڈ کی گئی عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں نمایاں کمی کے باوجود مقامی سطح پر سونے کی قیمت550روپے کمی سے 1 لاکھ 26 ہزار 600 اور دس گرام سونے کی قیمت 472 روپے کمی سے 1 لاکھ 8 ہزار539 روپے رہی۔