پاکستان نے امارات ورلڈ اسٹیمپ نمائش میں گولڈ میڈل جیت لیا

227

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان نے دبئی ایکسپو2020 میں منعقد ہونے والی ٹکٹوں کی عالمی نمائش میں گولڈ میڈل حاصل کیا ہے۔’’ افغانستان ٹائیگر ہیڈز‘‘ کے عنوان سے امارات2022 ورلڈ اسٹیمپ نمائش میں پاکستان کے معروف تاجر اور فلاٹیلسٹ ، سابق چیئرمین کراچی چیمبر کی ڈپلومیٹک سب کمیٹی ، سابق چیئرمین پاکستان کیمیکلز اینڈ ڈائز مرچنٹس ایسوسی ایشن محمد عارف بالاگام والا نے افغانستان کے بارے میں اپنے ٹکٹ کلیکشن کی وسیع رینج پیش کی جسے حاضرین نے بہت زیادہ پسند کیا۔’’ افغانستان ٹائیگر ہیڈز‘‘ امارات 2022 ورلڈ اسٹیمپ نمائش میں 27ملکوں سے 170 کلیکشن رکھے گئے جس میں پاکستانی تاجر ، فلاٹیلسٹ عارف بالاگام والا کے ٹکٹ کلیکشن کو گولڈ میڈل کا حق دار قرار دیا گیا۔عارف بالاگام والا نے پہلا انعام جیتنے پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ بھی وطن عزیز پاکستان کا نام روشن کرنے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔