جیکب آباد، 240 سے زائد وکلاء حق رائے دہی استعمال کریں گے

140

جیکب آباد(نمائندہ جسارت)بار کے سالانہ انتخابات ، 240 سے زائد وکلاء حق رائے دہی استعمال کریں گے،چار پینل میدان میں ،پولنگ 29 جنوری کو ہو گی۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد ڈسٹرکٹ بار کے سالانہ انتخابات کے سلسلے میں 4 پینلز کے درمیان مقابلہ ہو گا،پولنگ 29جنوری کو سول کورٹ میں اسسٹنٹ سیشن جج خالد حسین لغاری کی نگرانی میںہوگی جس میں جیکب آباد کے 240 سے زائد وکلاء حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ البھٹائی پینل کے صدر عبدالجبار لاشاری، نائب صدر زاہد حسین سومرو،جنرل سیکرٹری مظفر علی رند، جوائنٹ سیکرٹری میر وحید واگھو، لائبریرین جی ایم سومرو، خزانچی عبدالرحمن مغل اور الحسینی پینل کے صدر، مصری خان جکھرانی ،نائب صدر عدنان ،سرکی، جنرل سیکرٹری امداد جمالی ،جوائنٹ سیکرٹری عبدالرئوف میمن ،خزانچی نہا ل خان دشتی ،لائبریرین طاہر علی رند ،جبکہ فرینڈس پینل کے صدر ظفر خلیل جکھرانی ،جنر ل سیکرٹری محمد شریف دایو کے علاوہ بھٹائی پینل کے صدر زاہد تھیم اور جنر ل سیکرٹری عرفان تھیم امیدوار ہیں۔