پنجاب: ویکسی نیشن کے بغیر بچوں کی اسکولوں میں حاضری ممنوع قرار 

356

پنجاب حکومت نے طلبہ کی اسکول میں حاضری کے لیےویکسی نیشن کو لازمی قرار دے دیا۔این سی او سی کے اجلاس کے بعد لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزےر تعلےم پنجاب مراد راس نے کہا کہ اسکولوں میں کورونا ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کروایا جا رہا ہے اور تعلیمی اداروں میں چھٹیوں سے متعلق ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔انہوں نے کہا کہ اسکولوں کے بچوں کی اکثریت کو کورونا ویکسین لگوا دی گئی ہے اور ویکسی نیشن کے بغیراب بچے اسکولوں میں نہیں آسکتے جب کہ 12 سال سےکم عمربچوں کی اسکولوں میں حاضری 50 فیصد کرنے کی تجویز زیر غور ہے۔وزیر تعلیم نے مزید کہا کہ کورونا کے پھیلاو کا سب سے بڑی وجہ سماجی سرگرمیاں ہیں۔