حیدرآباد: بااثرافراد کے تشددسے معمر شخص قتل، بیٹا زخمی

458

حیدرآباد: بااثر افراد کے بدترین تشدد سے معمر شخص قتل اور بیٹا زخمی ہوگیا،کراچی سے پنو عاقل جاتے ہوئے غیر قانونی ڈیزل کا ٹینکر پکڑ لیا گیا،چھلگری میں مین پوری سپلائر کو گرفتار دھرلیا گیا، 45کٹے خام مال برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پنیاری تھانہ کی حدود آرائیں محلہ میں غوثیہ مسجد کے قریب (آرائیں جبہ برادری) کے بااثر افراد نے مبینہ طور پر ڈنڈوں، گھونسوں اور لاتوں کے وار سے علاقے کے رہائشی غریب رکشہ ڈرائیور 70 سالہ بابو الدین آرائیں کو قتل اور اس کے بیٹے کو شدید زخمی کر دیا۔ مقتول کی لاش اور زخمی کو طبی امداد کے لیے سول اسپتال پہنچادیا گیا۔

تھانہ ہالاپولیس نے کراچی سے پنوعاقل جانے والا غیرقانونی ڈیزل کا ٹینکر پکڑ لیا، 5ملزمان رحیم اللہ، شاکر محمود، طیب حسین، ولی محمد،سعید اللہ کیخلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔چھلگری پولیس کوخفیہ اطلاع موصول ہوئی کہ منظم مین پور فروش گروہ کا سپلائر بھاری مقدار میں خام مال مین پوری کی سپلائی دینے کیلیے آرہا ہے جس پر چھلگری پولیس نے بروقت ناکہ بندی کرتے ہوئے سپلائر قیصر خان نیازی کو گرفتار کرلیاجس نے مزید اپنے بیان میں اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ خام مال حیدرآباد سمیت دیگر اضلاع میں سپلائی کرنا تھا گرفتار ملزم کا مزید کرمنل ریکارڈ چیک کیا جا رہا، ملزم کے قبضے سے دوران تلاشی 47 عدد کٹوں میں خام مال مین پوری برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیاگیا،ادھرتلک چاڑی بوبی ٹیلر کی گلی سے نامعلوم چور فرحان ولد یوسف کی موٹر سائیکل چوری کرکے لے گیا ۔