ایپل 30 ٹریلین ڈالرز کی مارکیٹ ویلیو رکھنے والی دنیا کی پہلی کمپنی بن گئی

612

سان فرانسسکو: معروف امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل 30 کھرب ڈالرز کی مارکیٹ ویلیو رکھنے والی دنیا کی پہلی کمپنی بن گئی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایپل کے شیئرز پیر کو مارکیٹ ٹریڈنگ میں تقریباً 3 فیصد بڑھ کر 182.88 ڈالرز تک  پہنچے  جس کے بعد ایپل دنیا میں عوامی طور پر تجارت کرنے والی پہلی کمپنی بن گئی جس کی مارکیٹ ویلیو 30 کھرب تک پہنچ گئی۔

اطلاعات کے مطابق مارچ 2020 میں کورونا کے بعد سے آئی فون کی فروخت میں کئی گناہ اضافہ ہوا ہے، جس کے باعث ایپل کے شیئر کی قیمت 3 گنا سے زیادہ بڑھ گئی ہے، اور ایپل کی مارکیٹ کیپٹلائزیشن میں تقریباً 20 کھرب ڈالرز کا اضافہ ہوا ہے۔