بھارتی فوجیوں نے مزید 3کشمیری نوجوان شہید کردیئے

252

سرینگر:بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران جمعرات کو ضلع اسلام آباد میں مزید 3کشمیری نوجوان شہید کر دیئے۔

کشمیر میڈیاسروس کے مطابق فوجیوں نے نوجوانوں کو ضلع کے علاقے ویری ناگ میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران شہید کیا۔ قبل ازیں اسی علاقے میں ایک حملے میں دو بھارتی فوجی اور ایک پولیس اہلکار زخمی ہو گئے تھے۔

آخری اطلاعات تک علاقے میں بھارتی فوج کا آپریشن جاری تھا۔بھارتی فوجیوں نے گزشتہ رات ضلع کولگام کے علاقے میر ہامہ میں تلاشی آپریشن کے دوران تین نوجوان شہید کر دیے تھے ۔