کرسمس کے موقع پر پشاورمیں سیکورٹی انتظامات انتہائی سخت رہے

363

پشاور: پشاورمیں مسیحی براری کے مذہبی تہوار کرسمس کے حوالے سے پولیس کی جانب سے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے۔

ڈیڑھ ہزار سے زائد پولیس جوان و افسران سکیورٹی کے فرائض سرانجام دیئے۔ اسی طرھ تمام چرچز کے قرب وجوار میں واقع تمام اونچی عمارتوں پر ماہر نشانہ باز تعینات کئے گئے جبکہ مین گیٹ اور اندرونی حصوں میں بھی مناسب سکیورٹی فراہم کی گئی۔ تمام چرچز کے آس پاس ناکہ بندیوں سمیت بی ڈی یو ٹیموں کو بھی تعینات کیا گیا۔

کرسمس کے موقع پر سکیورٹی کو موثر بنانے کی خاطر سٹی پٹرولنگ، لیڈیز پولیس سمیت ابابیل سکواڈ کو بھی تعینات کر کے ان کو خصوصی ذمہ داریاں تفویض کی گئی تھیں جنہوں نے مذہبی تقریبات کے موقع پر ڈرون کیمروں کے ذریعے نگرانی بھی کی ۔