موجودہ اور مستقبل کے خطرات کے بندوبست کے لیے پبلک فنانشل مینجمنٹ لازمی

248

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ’’ری تھنکنگ پبلک فنانشل مینجمنٹ‘‘ کے عنوان سے دی ایسوسی ایشن آف چارٹرڈ سرٹیفائیڈ اکاؤنٹنٹس (اے سی سی اے)کی جاری کردہ نئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کووِڈ19- کے بحران میں حکومتوں کے سیکھنے کے لیے اہم سبق موجود ہیں اور اِسی کے ساتھ پبلک فنانشل مینجمنٹ کے حوالے سے طرز فکر میں لچک پر بھی زور دیا گیا ہے۔یہ رپورٹ اے سی سی اے کی سالانہ ورچوئل پبلک سیکٹر کانفرنس کے انعقاد کے موقع پر جاری کی گئی ہے۔ رپورٹ میں وضاحت کی گئی ہے کہ کوئی بھی کام کرنے کے لیے حکومت کی صلاحیت کا انحصار اْس کے پبلک فنانشل مینجمنٹ سسٹم کی قوت پر ہے یعنی یہ نظام کس طرح بجٹ تیار کرتا ہے، فنانسز کس طرح حاصل کرتا ہے، رقم کس طرح خرچ کرتا ہے اور اپنے اکاؤنٹس کس طرح چلاتا ہے۔