ٹریفک حادثے و دیگر واقعات میں 4 افراد جاں بحق

266

کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہر میں حادثات و واقعات میں4افرا د جاں بحق ہوگئے دیگر واقعات میں4 افراد زخمی ہوئے ۔تفصیلات کے مطابق ڈیفنس فیز6 خیابان بخاری میں واقع ایک بنگلے سے 35سالہ شخص کی ہاتھ پائوں بندھی لاش برآمد ہوئی جس کو تشدد کے بعد گلے میںپھندا ڈال کر قتل کیا گیا تھا۔پولیس کے مطابق جس بنگلے میں واقعہ ہوا اس کامستقل چوکیدار چھٹیوں پر ہے جب کہ بنگلے کے مالکان بیرون ملک گئے ہوئے ہیں انہوں نے جانے سے قبل شاہدکو اپنے بنگلے کی چوکیداری کے لیے رکھا تھا۔مقتول اس بنگلے پر عارضی چوکیداری کررہا تھاجب کہ وہ جا ئے وقوع کے سامنے والے بنگلے کامستقل چوکیدار تھا پولیس کے مطابق قاتلوں نے بنگلے میں سے کوئی چیز چوری یا لوٹ مار نہیں کی گئی جس سے بظاہر واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے تاہم واقعہ کی مزید تحقیقات کی جاری ہیں ،قائدآباد مرغی خانہ پل کے قریب ہونے والے ٹریفک حادثے میں ایک 30سالہ شخص جاں بحق اور 2 افراد شدیدزخمی ہوگئے جاں بحق ہونے والے شخص کی رات گئے تک شناخت نہ ہوسکی تھی جب کہ زخمیوں کی شناخت24سالہ لاریب ولد غلام محمد اور 21 سالہ وسیم ولد صادق کے نام سے ہوئی،مواچھ گوٹھ ایک نمبر کے قریب نالے سے ایک 45سالہ شخص کی لاش برآمد ہوئی جس کی اطلاع پر مواچھ گوٹھ پولیس موقع پر پہنچ گئی جس نے لاش اسپتال منتقل کردی،کینٹ اسٹیشن للی برج کے قریب سے60سالہ شخص کی لاش ملی ،متوفی کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے بعد سرد خانے منتقل کردیا گیا ۔متوفی کی تاحال شناخت نہ ہوسکی ۔ ادھر ڈیفنس تھانے کی حدود قیوم آباد بی ایریا اسٹریٹ 19میں گھریلو جھگڑے کے دوان فائرنگ سے 30سالہ زوہیب ولد طیب الرحمن زخمی ہوگیا۔