پاکستان آسٹریلیا تجارتی حجم میں نمایاں اضافہ ،ا سٹیٹ بینک

314

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے دوران نمایاں اضافہ ہوا ہے، مالی سال کے پہلے چار ماہ میں آسٹریلیا کو پاکستانی برآمدات میں 17.62 فیصد جبکہ آسٹریلیا سے درآمدات میں 98.75 فیصد کی نمو ریکارڈ کی گئی ہے۔اسٹیٹ بینک کی طرف سے جاری کردہ اعداد وشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے چار ماہ میں آسٹریلیا کو پاکستانی برآمدات میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 17.62 فیصد کی نمو ریکارڈکی گئی۔جولائی تا اکتوبر تک کی مدت میں آسٹریلیا کو 90.82 ملین ڈالر کی برآمدات ریکارڈ کی گئی۔ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں آسٹریلیا کو پاکستانی برآمدات کا حجم 77.21 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔ اکتوبر میں آسٹریلیا کو پاکستانی برآمدات کاحجم 19.74 ملین ڈالر ریکارڈکیا گیا جو گزشتہ سال اکتوبر میں 16.97 ملین ڈالر تھا۔ مالی سال 2021 میں آسٹریلیا کو 269.56 ملین ڈالر کی برآمدات ریکارڈ کی گئی تھیں۔