امریکا: کمپنی مالک نے ایک دن میں 900 ملازمین کو  برطرف کر دیا

405
new government

واشنگٹن: امریکا میں کمپنی کے مالک نے ایک زوم کال پر 900 ملازمین کو نوکری سے فارغ کر دیا، جس کے بعد اسے سخت تنقید کا سامنا ہے۔

غیر ملکی  میڈیا رپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا پرصارفین نے اسے سخت عمل اور ایک خوفناک اقدام قرار دیا ہے ، وہ بھی کرسمس کے موقع پر جب سب شہری اپنی فیملی کے ساتھ خوشیاں منا رہے ہوتے ہیں۔

فرم کے چیف ایگزیکٹیو وشال گرگ نے زوم کال پر کہا کہ اگر آپ اس کال پر ہیں تو آپ اس بدقسمت گروپ کا حصہ ہیں جنہیں نکالا جا رہا ہے ۔برطانیہ کی لیورپول جان مورز یونیورسٹی میں ایمپلائمنٹ لا اور بزنس اسٹڈیز کی لیکچرار جیما ڈیل کا کہنا ہے کہ یہ کسی تنظیم کی قیادت کرنے کا کوئی طریقہ نہیں ہے، اور یہ عمل برطانیہ میں غیر قانونی ہے، لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ آپ امریکا میں ہیں تو کچھ بھی کر سکتے ہیں۔