پاکستان اسٹیل کی تباہی کی ذمہ دار تحریک انصاف ہے

196

آل ایمپلائز ایکشن کمیٹی آف پاکستان اسٹیل کی جانب سے ہزاروں ملازمین کی جبری، غیر قانونی، غیر انسانی برطرفیوں کے ایک سال پورا ہونے پر یوم سیاہ کے سلسلے میں ریگل چوک صدر تا کراچی پریس کلب تک ریلی نکالی گئی۔ ریلی کی قیادت ایکشن کمیٹی کے کنوینر عاصم بھٹی، سیکرٹری اکبر ناریجو، انفارمیشن سیکرٹری نوید آفتاب، مزدور رہنما مرزا مقصود، دھنی بخش سموں، چودھری یاسین، رمضان بھٹانی، اکبر میمن کے علاوہ نیشنل ٹریڈ یونین فیڈریشن کے ناصر منصور، پائلر کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کرامت علی نے کی۔ پاکستان اسٹیل سے 27 نومبر 2020ء کو ایک ہی دن میں 4544 ملازمین کو برطرف کردیا تھا جبکہ اس کے بعد 22 مارچ اور 2 جولائی 2021ء کو مزید ایک ہزار سے زائد ملازمین کو جبری برطرف کیا۔