دھاندلی مافیا اپنے گھروں کو جانے کی تیاری کرے، ایس ایم منیر

315
ایس ایم منیر، سیکریٹری جنرل ظفربختاوری،صدارتی امیدوار ڈاکٹر نعمان بٹ،سینئر تاجر رہنما ریاض الدین شیخ کینیڈین بزنس مین عامرشمسی اوردیگر کا گروپ فوٹو

کراچی (اسٹاف رپورٹر) یونائٹیڈ بزنس گرو پ (یو بی جی)کے سرپرست اعلیٰ ایس ایم منیر نے کہا ہے کہ ایف پی سی سی آئی پر قابض دھاندلی مافیا اب اپنے گھروں کو جانے کی تیاریاں کرلے، ہمارے گروپ نے فیڈریشن چیمبر کے مالی معاملات سمیت ملکی معیشت کو مضبوط تر بنانے اورایکسپورٹ وامپورٹ کیلئے حکومت کوخصوصی پالیسیاں مرتب کرکے حکومت کو دینے کی تیاریاں شروع کردی ہیں اور ایف پی سی سی آئی میں30دسمبر کو ہونے والے الیکشن میں یو بی جی کی کامیابی کے بعد کاروباری برادری کیلئے سب کچھ اچھا ہوگا انہوں نے ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز اسلام آباد میں یو بی جی کے امیدواروں کے تعارف کیلئے ہونے والی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا سینئر تاجررہنما ریاض الدین شیخ،یو بی جی کے صدر زبیر طفیل، سیکریٹری جنرل ظفربختاوری،صدارتی امیدوار ڈاکٹر نعمان بٹ،عبدالرئوف عالم،سابق نائب صدر عبدالوحید اور دیگر نے بھی خطاب کیا جبکہ کینیڈا سے آئے ہوئے معروف بزنس مین عامرشمسی اوردیگر بھی شریک تھے۔یو بی جی کے مرکزی ترجمان گلزارفیروز کے اعلامیہ کے مطابق تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایس ایم منیر نے کہا کہ پاکستان بھر میں یو بی جی کی تمام کورکمیٹیوں کی جانب سے انتخابات کے حوالے سے مربوط حکمت عملی تیار ہے۔