چین وبائی امراض کا معاہدہ طے کرنیوالے تمام فریقوں کے ساتھ رابطے کو برقرار رکھناچاہتا ہے 

212

 چینی وزارت خارجہ کے ترجمان چاو لی جیان نے پریس کانفرنس میں کہا کہ چین وبائی امراض کا معاہدہ طے کرنے والے تمام فریقوں کے ساتھ رابطے کو برقرار رکھناچاہتا ہے۔معلوم ہوا ہے کہ عالمی ادارہ صحت  جلد ایک اجلاس منعقد کرے گا،  جس میں ایک لازمی واجب التعمیل معاہدہ کی منظوری دی جائے گی، تاکہ  وبا سے بہتر طریقے سے نمٹنے کے لیے عالمی ادارہ صحت کی مدد  کی جاسکے ۔ اس سلسلے میں، چاو لی جیان نے کہا کہ چین ہمیشہ وبائی امراض کی روک تھام اور ردعمل کے لیے پرعزم رہا ہے، اور ایسی تمام کوششوں اور اقدامات کے لیے تیار ہے جو عالمی یکجہتی کو مضبوط بنانے اور مستقبل میں ہونے والے وبائی امراض سے نمٹنے کے لیے مفید ہوں۔ انہوں نے کہا کہ “ہم وبائی امراض کے معاہدے کے اختتام پر تمام فریقوں کے ساتھ رابطے کو برقرار رکھنا چاہتے ہیں۔ ہمیں امید ہے کہ متعلقہ عمل اقوام متحدہ اور عالمی ادارہ صحت کے فریم ورک کے تحت انجام دیا جائے گا تاکہ رکن ممالک کی ہمہ گیر شرکت کو یقینی بنایا جا سکے۔ اس کے ساتھ  ساتھ  اس پر ، سیاست بازی،  دوسروں کو بدنام کرنے، اور کسی کا  آلہ کار بننے سے  گریز کیا جانا چاہیے۔