اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر40پیسے گھٹ گئی

193

کراچی (اسٹاف رپورٹر )انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر 176روپے سے گھٹ کر175روپے کی سطح پر آ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں کمی کے باوجود ڈالر 177روپے کی سطح پر ہی موجود رہا فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق منگل کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں1روپے کی کمی واقع ہوئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید 176.10 روپے سے کم ہو کر 175روپے اور قیمت فروخت 176.20 روپے سے کم ہو کر 175.20 روپے پر آ گئی جبکہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر40پیسے گھٹ گئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید 177.20 روپے سے کم ہوکر 176.80روپے اور قیمت فروخت 177.70 روپے سے کم ہو کر 177.30 روپے پر آ گئی۔