نئی نسل کومواقع دے رہے ہیں ، تعلیم یافتہ خواتین تجارتی سیاست میں حصہ لیں،افتخار علی ملک

528
یونائٹیڈ بزنس گروپ ویمن ونگ کی چیئرپرسن ثمینہ فاضل چیئرمین یوبی جی افتخار علی ملک کو پھول پیش کررہی ہیں

 

کراچی( اسٹاف رپورٹر)یونائٹیڈ بزنس گروپ(یو بی جی )کے سرپرست اعلیٰ ایس ایم منیر نے یو بی جی کے خواتین ونگ کے کردار کو سراہتے ہوئے انہیں مخالفین کے خلاف زیادہ پرجوش اور متحرک ہونے کا مشورہ دے دیااورکہا ہے کہ یونائٹیڈ بزنس گروپ کی کامیابی میں بزنس ویمن کا اہم کردار ہے اورہمارا گروپ خواتین کو ایف پی سی سی آئی کی تمام ہی کمیٹیوں میں نمائندگی فراہم کرتا رہا ہے لیکن موجودہ قبضہ مافیا گروپ نے ویمن چیمبرز کی نمائندوں کے ساتھ بھی ناانصافی کی ہے اور انہیں اہمیت دینے کے بجائے کنارے لگانے کی کوشش کی ہے مگر یو بی جی ایک بار پھر فیڈریشن چیمبر الیکشن میں کامیابی حاصل کرکے بزنس ویمن کو بھرپور نمائندگی کے مواقع فراہم کرے گا۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار افتخار علی ملک کی رہائشگاہ پریو بی جی ویمن ونگ کے اجلاس سے خطاب کے دوران کیا۔اس موقع پر چیئرمین یونائٹیڈ بزنس گروپ اور صدر سارک چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری افتخار علی ملک،یو بی جی ویمن ونگ کی چیئرپرسن ثمینہ فاضل،وائس چیئرپرسن سعیدہ ملک ،ناہیدمسعود نے بھی خطاب کیا۔یو بی جی کے مرکزی ترجمان گلزارفیروز کے مطابق اجلاس میں اتفاق رائے سے ایف پی سی سی آئی کی خواتین کوٹے پر نائب صدارت کی نشست کے لیے کے پی کے کی محترمہ رخسانہ نادر کو امیدوار اورثمینہ فاضل کو متبادل امیدوار نامزد کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔