ایک تولہ سونے کی قیمت 1لاکھ 23ہزار800روپے ہو گئی

231

 

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )عالمی مارکیٹ میں7ڈالر کے اضافے سے فی اونس سونا 1794ڈالر ہو گیا جس کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونا مہنگا ہو گیا ۔آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق پیر کو ملکی صرافہ مارکیٹوں میں 1ہزار روپے کے اضافے سے ایک تولہ سونے کی قیمت 1لاکھ 23 ہزار 800 روپے ہو گئی اسی طرح857روپے کے اضافے سے دس گرام سونے کی قیمت 1لاکھ 6 ہزار 138 روپے ہو گئی ۔