عزیز عباسی کی یاد میں پروگرام

340

وطن دوست مزدور فیڈریشن کے بانی رہنما اور النور شوگرمل مزدور یونین کے بانی کامریڈ عزیز عباسی کے انتقال پر ان کی یاد میں النور شوگرمل محنت کش لیبر یونین کے جانب سے ایک تعزیتی اجلاس منعقد کیا گیا۔ جس میں مزدورں و دیگر لوگوں نے شرکت کی۔ النور شوگرمل محنت کش لیبر یونین کے سربراہ امان اللہ ڈاہری، عبدالمجید خانزادہ، علی حسن ڈاہری، حاجی بخشل کلہوڑو، مخدوم اظہار، کامریڈ خالد بگہیو و دیگر نے کامریڈ عزیز عباسی کی خدمات کو خراج پیش کرتے ہوئے کہا کہ عزیز عباسی کا انتقال مزدور طبقے کا ناقابل تلافی تاریخی نقصان ہے۔ انہوں نے کہا کہ مزدوروں کے لیے ماں جیسا درد رکھنے والے کامریڈ عزیز عباسی مزدوروں کی مدد کا مضبوط مورچہ تھا۔ مرحوم نے اپنی زندگی کی چار دہائیاں مزدوروں کے حقوق کے لیے جدوجہد میں وقف کی۔ وہ اس جدوجہد کے میدان میں جیل و جبر برداشت کر کے ثابت قدم رہے اور مزدوروں کے حقوق پر کبھی سودے بازی نہیں کی اور کبھی جدوجہد سے دستبردار نہیں ہوئے۔ عزیز عباسی کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔