اتحاد کیمیکل کے مزدوروں کو مستقل کیا جائے ، شمس سواتی

303

شمس الرحمن سواتی صدر نیشنل لیبر فیڈریشن پاکستان نے کالا شاہ کاکو میں اتحاد کیمیکل ایمپلائز لیبر یونین ملحقہ NLFکے ریفرنڈم میں کامیابی کے بعد مزدوروں کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مزدور قائدین کو مبارکباد دی۔انہوں نے ٹھیکیداری نظام یومیہ اجرت پر کام اور مستقل ملازمتیں نہ دینے اور مزدوروں کو کم از کم اجرت نہ دینے اور ٹریڈ یونین کے حق سے محروم کرنے اور سوشل سیکورٹی اور ورکرز ویلفیئرفنڈ میں رجسٹریشن نہ کرنے پر ادارے کی انتظامیہ کی شدید مذمت کی اور 4.5 سو مزدوروں کو ووٹ کے حق سے محروم کرنے کی مذمت کی اور مالکان کی طرف سے پاکٹ یونین بنا کر ان کی سرپرستی کرنے کی مذمت کی اور لیبر ڈیپارٹمنٹ پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنا کام نہیں کر رہا، مانیٹرنگ اور انسپکشن نہیں کر رہا اور انتظامیہ اور مالکان کا ساتھ دے رہا ہے۔ رشوت اس کی گھٹی میں پڑ گئی ہے۔ شمس الرحمن سواتی نے ڈیلی ویجیز اور ٹھیکیداری کے مزدورں کو مستقل کرنے کا مطالبہ کیا اور تمام مزدوروں کو متحد ہو کر اپنے حقوق کی جدوجہد کرنے کی اپیل کی اور ظلم کے اس نظام کے خاتمے کے لیئے متحد ہو کر جدوجہد کرنے کی اپیل کی۔